ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی ) کی
خاتون کانسٹبل اور آن ڈیوٹی طبی عملے کی مدد سے ایک خاتون مسافرنے دادر
اسٹیشن میں بچی کو جنم دیا۔رات 10 بجے ٹرین کو 20 منٹ کے لئے دادر اسٹیشن پر روکا گیا،
جہاں سلطانہ
خاتون نامی خاتون کی معذور مسافروں کے لیے مخصوص کوچ میں زچگی ہوئی ۔ریلوے پولیس کے مطابق 9ماہ کی حاملہ سلطانہ اور اس کے شوہر محمد ارشاد
ممبئی کے نائر اسپتال جانے کے لئے ٹرین پر چڑھے ،لیکن کچھ ہی دیر میں اسے
درد ہونے لگا۔